Pakistan railways

 

ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ آفس پاکستان ریلوے لاہور

فیڈرل گورنمنٹ انسپیکٹر ریلوے علی محمد آفریدی نے لاہور تا فیصل آباد سیکشن کا سالانہ معائنہ کیا۔

انسپیکشن کے موقع پر سی ای او ریلویز ارشد سلام خٹک اور ڈی ایس ریلوے لاہور محمد سفیان سرفراز ڈوگر بھی موجود تھے۔

لاہور سے فیصل آباد تک ٹریک کے دونوں اطراف ریلوے لینڈ کے کمرشل استعمال کے حوالے سے تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔

محدود وسائل میں رہتے ہوئے مسافروں کو بہترین سہولیات دینے کیلئے کوشاں ہیں۔ سی ای او ریلویز ارشد سلام خٹک اور ایف جی آئی آر علی محمد آفریدی

لاہور(پ۔ر) ریلوے لاہور ڈویژن کی انسپیکشن کے تیسرے روز فیڈرل گورنمنٹ انسپیکٹر ریلوے علی محمد آفریدی نے لاہور تا فیصل آباد سیکشن کا سالانہ معائنہ کیا۔ انسپیکشن کے موقع پر چیف ایگزیکٹو آفیسر پاکستان ریلویز ارشد سلام خٹک اور ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے لاہور محمد سفیان سرفراز ڈوگر بھی موجود تھے۔ خصوصی معائنے کے دوران ریلوے ٹریک کی فٹنس و الائنمنٹ سمیت سیفٹی کے حوالے سے لیول کراسنگ گیٹس کو خصوصی طور پر چیک کیا گیا۔ اس موقع پر ریلوے ٹریک کی کروز (curves)، ٹریک کے بیلنس سمیت ٹریک کی گیج کو بھی چیک کیا گیا۔ مختلف سٹیشنوں پر ٹرین آپریشن سے متعلق آپریشنل ڈاکومنٹس سمیت مسافروں کو دی جانے والی سہولیات کا بھی بغور معائنہ کیا گیا۔ سیف ٹرین آپریشن کے حوالے سےسٹیشن ماسٹرز، گیٹ مینوں سمیت دیگر ٹیکنیکل سٹاف سے ٹرین آپریشن اور ٹرین سیفٹی سے متعلق سوالات پوچھے گئے۔ فیصل آباد ریلوے سٹیشن پر انجن شید، ریلیف ٹرین، رننگ رومز کو چیک کیا گیا۔ اس کے علاوہ فیصل آباد ریلوے ہسپتال میں معائنے کے دوران مریضوں کیلئے دستیاب سہولیات کا خصوصی جائزہ لیا گیا۔ لیول کراسنگ گیٹ خراب ہونے کی صورت میں سیفٹی کے پیش نظر گیٹ کو چین سے محفوظ بنانے کی علمی مشق بھی کرائی گئی۔ لاہور سے فیصل آباد تک ٹریک کے دونوں اطراف ریلوے لینڈ کے کمرشل استعمال  کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر ڈی ایس ریلوے لاہور سمیت دیگر افسران نے سی ای او ریلویز اور ایف جی آئی آر کو سیکشن پر آپریشنل رولز سے متعلق بریفنگ دی۔ فاروق آباد، چک چھمرہ اور فیصل آباد ریلوے سٹیشنوں کے ریکارڑ سمیت مسافروں کو دی جانے والی سہولیات کا بھی جائزہ لیا گیا۔ مسافرورں کی سہولیات کے پیش نظر فیصل آباد ریلوے سٹیشن کے پلیٹ فارم نمبر 2 اور 3 پر سی ای او اور ایف جی آئی آر نے الگ الگ واٹر کولروں کا افتتاح کیا۔ اس کے علاوہ تاجر کمیونٹی اور مقامی عمائدین کی جانب سے چک جھمرہ ریلوے سٹیشن پر غوری ایکسپریس اور پاکستان ایکسپریس کے سٹاپ کا بھی بھر پور مطالبہ کیا گیا۔ اس موقع پر سی ای او ریلویز اور ایف جی آئی آر نے ٹرین آپریشن سیفٹی سے متعلق تمام اصول و ضوابط کی اصولی پابندی پر زور دیا۔ سی ای او ریلویز اور ایف جی آئی آر کی جانب سے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر ڈویژنل الیکٹریکل انجینئر سید اکبر حسین، ڈویژنل ایگزیکٹو انجینئر فرحت عباس گوندل، اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر برج خالد محمود اور اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر فیصل آباد سالک ہارون کو شاباش دی۔ الیکٹریکل فورمین فیصل آباد محمد اشرف کو بہترین الیکٹرکل ورک اور پورے سیکشن پر مسافروں کیلئے ٹھنڈے پانی کے بہترین انتظامات کرنے پر سی ای او ریلویز اور ایف جی آئی آر کی جانب سے خصوصی شاباش کے ساتھ ساتھ کیش انعام بھی دیا گیا۔  بہترین کارکردگی دیکھانے پر برج انسپیکٹر حافظ منیب احمد، انسپیکٹر آف ورکس محمد عالم سٹیشن ماسٹر چک جھمرہ محمد ارشد، سب انجینئر سگنل محمد اسد اور گیٹ مین ساجد علی کو کیش انعام سے نوازا جبکہ ناقص کارکردگی پر سٹاف کی سخت سرزنش بھی کی گئی۔ انسپیکشن کے موقع پر سی ای او ریلویز ارشد سلام خٹک اور ایف جی آئی آر علی محمد آفریدی کا کہنا تھا کہ محدود وسائل میں رہتے ہوئے مسافروں کو بہترین سہولیات دینے کیلئے کوشاں ہیں۔ سی ای او ریلویز اور ایف جی آئی آر نے فیصل آباد ریلوے سٹیشن اور انجن شیڈ میں الگ الگ پودا بھی لگایا اور دعائے خیر کی۔ایف جی آئی آر انسپیکشن کے موقع پر سی او پی ایس نوید مبشر، چیف انجینئر اوپن لائن امجد اقبال،  سی سی ایم مریم گیلانی، چیف مکینیکل انجینئر افتخار حسین سمیت ہیڈکوارٹر اور لاہور ڈویژن کے سینیئر افسران بھی موجود تھے۔



Comments

Popular posts from this blog

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے پی ٹی آئی چھوڑ دے کی تردید کردی۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ ۔ نہ میں نے نہ پارٹی چھوڑی ہے۔ میرے خلاف جھوٹی خبریں میڈیا پر چلائی جا رہی ہیں۔#thesialkottimes